اسلام میں قومیت کی بنیاد پر تعصب کی کوئی گنجائش نہیں، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے چھوٹے مدارس کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام مدارس اور مذہبی طبقےکی قوت ہے۔ اسلام میں قومیت کی بنیاد پر تعصب کی کوئی گنجائش نہیں، شدت اور انتہاپسندی نامناسب اور اعتدال مطلوب ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دینی مدارس میں تعلیم کے ساتھ عملی زندگی کی بہترین تربیت کی جاتی ہے۔گزشتہ دنوں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگوں نے جمعیت علمائے اسلام سے امیدیں لگا دی ہیں اور ہماری آواز پر لوگوں کا سمندر امڈ آتا ہے جبکہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جبکہ ہم نے اس حکومت کو تسلیم کیا اور نہ کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سہارے پر چلنے والی حکومت عوام کو کچھ نہیں دے سکتی اور دھاندلی سے آنے والی حکومت ہمیں شفاف انتخابات کا درس دے رہی ہے اور ہزاروں گھروں کے چولہے بجا دیے گئے ہیں اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرنے والوں نے لاکھوں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا جبکہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے۔
سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ پاکستانی عوام نے نااہل حکومت کو ووٹ نہیں دیا تھا اور موجودہ حکومت کو چوری کے انتخابات سے لایا گیا جسے مخصوص ایجنڈے پر چلایا جا رہا ہے۔

Recent Posts

6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے اہم سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

6 mins ago

میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، کنٹرولر بلوچستان بورڈ

امیدوار اپنا رزلٹ بورڈ آفس کی ویب سائٹ www.bbiseqta.edu.pk پر چیک کرسکتے ہیں، عابدہ کاکڑ…

9 mins ago

ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

روم (قدرت روزنامہ ) پاکستان کی معروف اداکار ہ ماہرہ خان آج کل اٹلی میں…

10 mins ago

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کو روک دیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں…

29 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی…

39 mins ago

ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس نہ…

44 mins ago