پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے مذاکرات پھر ناکام، ملک بھر کے پمپ بند


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ٹیکسز کے معاملے پر مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے اور ڈیڈ لاک برقرار ہے، ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر میں پمپ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے معاملے پر پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطالبات پر ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا جس میں حکومت اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان ٹیکسوں کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔
اجلاس کے بعد ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے جمعے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے نائب صدر کے انتقال کے باعث اسلام آباد میں ہڑتال نہیں ہوگی اور اس کے علاوہ ملک بھر کے تمام پمپس ہر صورت میں بند رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایسوسی ایشن عہدے دار کی وفات کے باعث ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی ہے۔ رات بارہ بجتے ہی ایسوسی ایشن کی کال پر کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں مالکان نے پمپ بند کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی روک دی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اُدھر لاہور میں بھی ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے نے ہڑتال کی مخالفت کردی اور کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے حل نہیں نکل سکتا بلکہ مذاکرات کا راستہ ہی اختیار کیا جائے گا۔
اُدھر پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات ملک بھر میں دستیاب رہیں گی، تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں اور پیٹرول پمپس کو کھلا رکھیں۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی کال پر ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں 5جولائی سے 13ہزار پیٹرول پمپس بطور احتجاج بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ یہ ہڑتال صفر اشاریہ 5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس کے نفاذ کے خلاف کی جا رہی ہے، جس کے لیےبدھ کو حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان منعقدہ مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔

Recent Posts

شاہین شاہ اپنی اہلیہ سمیت اپنے سسرشاہد آفریدی کا میچ دیکھنے کیلئے تماشائی بن گئے

لندن (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے سسر شاہد آفریدی…

2 mins ago

عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری خارج کردیے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے وارنٹ…

3 mins ago

گوجرانوالہ: درخواستِ ضمانت پر سماعت، زرتاج گل پیش، عمر ایوب نہیں آئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب اور زرتاج…

15 mins ago

توہین الیکشن کمیشن، عمران خان اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن…

16 mins ago

کوئٹہ : محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے 1800 سے زائد اہلکار تعینات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں محرم الحرام کیلئے ترتیب سکیورٹی پلان کے تحت شہر میں 1820…

23 mins ago

لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی، بیٹے اور بہو کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اور…

30 mins ago