190 ملین پاونڈ ریفرنس؛ اعظم خان، پرویز خٹک سمیت 4 گواہان عدالت طلب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور پٹواری گوہر عباس کو بطور گواہ طلب کر لیا۔ بانی چیئرمین پی ٹی ائی کے خلاف اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی سمیت لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ وکلاء صفائی عثمان گل، ظہیر عباس چوہدری ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔
ریفرنس کی سماعت کے دوران 3گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی۔ ایسٹ ریکوری یونٹ کے غلام حیدر، ڈی سی ایف بی ار محمد علی تاج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف ائی اے یاسر عظیم کے بیان پر بھی جرح مکمل کر لی گئی۔
عدالت نے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور بنی گالہ کے پٹواری گوہر عباس کو بطور گواہ پیش ہونے کے نوٹسز جاری کر دیے۔ ریفرنس میں استغاثہ کے 30گواہان کی شہادت پر جرح مکمل ہوگئی ہے۔ عدالت نے مزید سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے 600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی…

3 mins ago

سری لنکا کرکٹ نے عاقب جاوید کے معاہدے میں توسیع کردی

کولمبو (قدرت روزنامہ) سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر عاقب…

6 mins ago

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک بھر میں کاروباری سہولت مراکز کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے حکومت نے چین کی…

9 mins ago

نیٹ فلکس سبسکرپشن فیس پر بھی ٹیکس لگ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں ویڈیو آن ڈیمانڈ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر نیا ٹیکس…

14 mins ago

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا،…

15 mins ago

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کا عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰٰ پنجاب چودھری…

20 mins ago