9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق مقدمے میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا .

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا ہے .

پی ٹی آئی رہنما کی طرف سے رانا مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے .

ان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے لاہور میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے . جس پر عدالت نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے . اس حوالے سے عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے . لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں