9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے طلب کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق مقدمے میں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کی طرف سے رانا مدثر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے لاہور میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے رانا مدثر ایڈووکیٹ کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔اس حوالے سے عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 8 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Recent Posts

بجلی کے ماہانہ بل آمدن سے زائد ہوگئے، عوام کا بجلی سستی کرنیکا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، آئے…

1 min ago

نواز شریف نے حکومت کو سولر پینل کیلئے عوام کو ریلیف دینے کا کہا ہے: عرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز…

8 mins ago

شاہین شاہ اپنی اہلیہ سمیت اپنے سسرشاہد آفریدی کا میچ دیکھنے کیلئے تماشائی بن گئے

لندن (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے سسر شاہد آفریدی…

15 mins ago

عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری خارج کردیے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے وارنٹ…

15 mins ago

گوجرانوالہ: درخواستِ ضمانت پر سماعت، زرتاج گل پیش، عمر ایوب نہیں آئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب اور زرتاج…

27 mins ago

توہین الیکشن کمیشن، عمران خان اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن…

28 mins ago