بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا موقف سنے گی،عمران خان کا کہناتھا کہ عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں،افغانستان کے ساتھ ہمارا ڈھائی ہزار کلومیٹر کا بارڈر ہے،اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام مزید بڑھے گا۔

بانی پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ جب تک افغانستان سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے ہم ٹی ٹی پی سے نہیں جیت سکتے،ان کاکہناتھا کہ کبھی غلامی نہیں کروں گا، جیل میں مرنے کیلئے تیار ہوں،جب تک زندہ ہوں، لڑوں گا۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف، مریم نواز، خواجہ آصف کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں،ان کی ویڈیوز نکال کر ان پر خیبرپختونخوا میں ایف آئی آر درج کریں۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آتشزدگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کی آئی آئی چندریگرروڈ سے متصل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت…

25 mins ago

اس سال آم نایاب، مہنگا اور کم لذیذ کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پھلوں کا بادشاہ آم ان پھلوں میں سے ہے کہ جو اپنے…

32 mins ago

کیا روٹی اور نان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے والا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے باعث نان اور…

38 mins ago

وہ 5 ہنر جنہیں سیکھ کر گھر بیٹھے پیسے کمائے جا سکتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے ہر دوسرا شخص…

45 mins ago

آپ انصاف کریں عمران خان درگزر کردیں گے، سابق صدر عارف علوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر ممملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میرے وطن…

1 hour ago

افغانستان کی پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز کی برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان نے صوبہ کنڑ سے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار…

1 hour ago