عمران خان رہائی کی تحریک شروع، اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا، بیرسٹر سیف


پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان رہائی کی تحریک شروع ہو گئی ہے جس کا اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔
اپنے بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا آغاز ہو چکا ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ملک بھر میں اس تحریک کی قیادت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا اختتام جعلی اور غاصب حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان خصوصاً خواتین پر مظالم کا حساب لیا جائے گا۔ پی ٹی آئی آج مانسہرہ میں سیاسی میدان سجائے گی۔ کارکنان تحریک میں شرکت کرنے کے لیے قافلوں کی شکل میں مانسہرہ پہنچ رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ مانسہرہ کے بعد کل پی ٹی آئی اسلام آباد ترنول میں بڑا سیاسی میدان سجائے گی۔ مانسہرہ اور اسلام آباد جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا۔

Recent Posts

گوجرانوالہ: درخواستِ ضمانت پر سماعت، زرتاج گل پیش، عمر ایوب نہیں آئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب اور زرتاج…

8 mins ago

توہین الیکشن کمیشن، عمران خان اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن…

9 mins ago

کوئٹہ : محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے 1800 سے زائد اہلکار تعینات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں محرم الحرام کیلئے ترتیب سکیورٹی پلان کے تحت شہر میں 1820…

16 mins ago

لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی، بیٹے اور بہو کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اور…

23 mins ago

شاہ محمود قریشی کو اڈیالا جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالا جیل سے لاہور منتقل…

31 mins ago

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی، ریپ کیس کے ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے جنسی…

32 mins ago