بانی پی ٹی آئی کی جھلک دکھانا کچھ آسان ہے کیونکہ ان کی منہ دکھائی سپریم کورٹ میں ہو چکی،بیرسٹر سلمان صفدر کی بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)انسدا ددہشتگردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذرآتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر ایک جھلک ہی دکھا دیں،عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ایک جھلک دکھا دیں گے،سلمان صفدر نے کہاکہ اب جھلک دکھانا کچھ آسان ہے کیونکہ ان کی منہ دکھائی سپریم کورٹ میں ہو چکی ہے،بیرسٹر سلمان صفدر کی بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسدا ددہشتگردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذرآتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے، سلمان صفدر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی چار مقدمات میں دوسری عدالت سے عبوری ضمانت کنفرم ہو چکی ہے،دوسری عدالت نے ملزم کے پیش ہوئے بغیر ہی فیصلہ سنا دیا تھا۔

عدالت نے کہاکہ اس عدالت کے فیصلے کی کاپی پیش کردیں، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ جب آپ کہیں میں ضمانتوں پر دلائل دینے کو تیار ہوں،میں نے بہت کوشش کی کہ ملزم کی اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیشی ہو سکے،پھر میں نے سمجھوتا کرلیا، راضی ہو گیا کہ بغیر ویڈیو لنک کیس سن کر فیصلہ ہو جائے،سلمان صفدر نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر ایک جھلک ہی دکھا دیں،عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ایک جھلک دکھا دیں گے،سلمان صفدر نے کہاکہ اب جھلک دکھانا کچھ آسان ہے کیونکہ ان کی منہ دکھائی سپریم کورٹ میں ہو چکی ہے،بیرسٹر سلمان صفدر کی بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ کل ساڑھے 9بجے ضمانتوں پر دلائل مکمل کریں،عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے پراسیکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواستیں ہائیکورٹ کے حکم سے بحال ہوئیں،کورٹ نمبر3نے چار مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

Recent Posts

کیا پاسپورٹ نہ رکھنے والے طالبعلموں کو اب یونیورسٹی میں ایڈمیشن نہیں ملے گا؟

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے 3 سالہ ماڈرن ایگریکلچر ٹیکنالوجی ڈپلومہ میں…

5 mins ago

انڈین ٹیم کے خلاف فتح کے بعد شاہد آفریدی کی بیٹیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں کا استقبال، ویڈیو وائرل

انگلینڈ(قدرت روزنامہ)انگلینڈ میں اس وقت چیمپیئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں جاری ہے جس میں پاکستان…

9 mins ago

آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ چکر سے نکلنے کے لیے ٹیکسوں میں اضافہ ناگزیر ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت ٹیکس محصولات میں…

15 mins ago

بختیارآباد:نیشنل ہائی وے NA65 چکھڑا کے مقام پر ڈاٹسن کو حادثہ، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق 9افراد زخمی ہوگئے

بختیار اآباد(قدرت روزنامہ)بختیارآباد:نیشنل ہائی وے NA65 چکھڑا کے مقام پر ڈاٹسن کو حادثہ حادثے میں…

18 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے  کوئٹہ پہنچنے پر…

25 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی  کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس…

30 mins ago