پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما نیب ریڈار پر! اثاثوں کی چھان بین شروع

کراچی (قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پیپلزپارٹی کے رہنما مکیش کمار چاولہ مکیش کمارچاولہ کےاثاثوں کی چھان بین شروع کرتے ہوئے ایس ای سی پی سے صوبائی وزیر کا ریکارڈ طلب کرلیا . تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پیپلزپارٹی کے رہنما مکیش کمار چاولہ مکیش کمارچاولہ کےاثاثوں کی چھان بین شروع کردی .

. نیب نے ایس ای سی پی سے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر کا ریکارڈ طلب کرلیا جب کہ مکیش کمارچاولہ کے علاوہ ان کےمبینہ فرنٹ مین کاریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے . خط میں کہا گیا ہے کہ پرائیوٹ شخص حسن علی شریف کیخلاف انکوائری جاری ہے، صوبائی وزیراوران کےاہلخانہ کی تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں . نیب کا کہنا ہے کہ مکیش چاولہ اوراہلخانہ کےنام جو کمپنیز یاشیئرہولڈرز ہیں تفصیلات فراہم کی جائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وحید شیخ ،اہلخانہ کاریکارڈ فراہم کیاجائے، اس کے علاوہ حسن علی اورشوکت امان سےمتعلق تفصیلات بھی فراہم کی جائیں . ایس ای سی پی نےنیب کومکیش کمارکے مبینہ فرنٹ مینوں کاریکارڈفراہم کردیا، جس کے بعد نیب کی جانب سے مزید ریکارڈ کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے . ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنے خط میں وزیر اعظم عمران خان سے در خواست کی کہ پنڈورا لیکس میں شامل افرادکو ایف بی آر کو جواب دہ بنا یا جائے ،وہ 3ماہ میں ایف بی آر کو اثاثوں سے متعلق مطمئن کریں،اگر مطمئن نہ کرسکیں تو انکے اثاثے ضبط کرلئے جائیں . . .

متعلقہ خبریں