پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما نیب ریڈار پر! اثاثوں کی چھان بین شروع

کراچی (قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پیپلزپارٹی کے رہنما مکیش کمار چاولہ مکیش کمارچاولہ کےاثاثوں کی چھان بین شروع کرتے ہوئے ایس ای سی پی سے صوبائی وزیر کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پیپلزپارٹی کے رہنما مکیش کمار چاولہ مکیش کمارچاولہ کےاثاثوں کی چھان بین شروع کردی۔۔

نیب نے ایس ای سی پی سے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر کا ریکارڈ طلب کرلیا جب کہ مکیش کمارچاولہ کے علاوہ ان کےمبینہ فرنٹ مین کاریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پرائیوٹ شخص حسن علی شریف کیخلاف انکوائری جاری ہے، صوبائی وزیراوران کےاہلخانہ کی تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ مکیش چاولہ اوراہلخانہ کےنام جو کمپنیز یاشیئرہولڈرز ہیں تفصیلات فراہم کی جائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وحید شیخ ،اہلخانہ کاریکارڈ فراہم کیاجائے، اس کے علاوہ حسن علی اورشوکت امان سےمتعلق تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

ایس ای سی پی نےنیب کومکیش کمارکے مبینہ فرنٹ مینوں کاریکارڈفراہم کردیا، جس کے بعد نیب کی جانب سے مزید ریکارڈ کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنے خط میں وزیر اعظم عمران خان سے در خواست کی کہ پنڈورا لیکس میں شامل افرادکو ایف بی آر کو جواب دہ بنا یا جائے ،وہ 3ماہ میں ایف بی آر کو اثاثوں سے متعلق مطمئن کریں،اگر مطمئن نہ کرسکیں تو انکے اثاثے ضبط کرلئے جائیں ۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

6 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

6 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago