جنسی ہراسانی ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین انٹر بورڈ کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر ہٹائے گئے چیئرمین انٹر بورڈ ندیم میمن کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا۔ ہائی کورٹ میں جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر ہٹائے گیے نسیم میمن کی دوبارہ تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ نسیم میمن کو صوبائی محتسب اعلیٰ نے جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
وکیل کے مطابق محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز نے نسیم میمن کو عہدے سے معطل کردیا تھا، تاہم 12 دسمبر 2023 کو نسیم میمن کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تھا۔ نسیم میمن کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہوچکا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے چیئرمین انٹر بورڈ کراچی نسیم میمن کی بحالی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ عدالت نے نسیم میمن کو آئندہ سماعت تک کوئی بھی عہدہ دینے سے روک دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت، چیئرمین انٹر بورڈ کراچی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 اگست تک جواب طلب کرلیا۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

12 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

36 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

38 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

46 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

48 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

51 mins ago