بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو ہم بھی کریں گے، علی محمد خان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اگر عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو ہم بھی ملک گیربھوک ہڑتال اور پرامن احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا بھوک ہڑتال کرنے کا کہنا ثابت کرتا ہے کہ اگر نوبت یہاں تک اگئی ہے تو اس کی وجہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملنا ہے۔ان تمام معاملات کا سیاسی حل نکلنا ضروری تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی نے یہ بات بھی کی کہ حقیقی جمہوریت کے لیے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ ضروری ہے۔ ملک میں جمہوریت نہیں تو پھر اس نظام کا کیا فائدہ۔ کل اسلام آباد کے جلسے کے متعلق بانی پی ٹی ائی نے عوام کو پیغام دیا کہ میں ان سے کبھی کمپرومائز نہیں کروں گا حقیقی آزادی کے لیے میری جدوجہد جاری رہے گی۔ ہزارہ میں بھی جلسہ ہے بانی پی ٹی ائی نے ہزارہ والوں کے لیئے پیغام بھیجا ہے کہ میری عوام کو کہنا وقت کے یزیدوں کے سامنے کبھی نہیں جھکوں گا غلامی سے موت بہتر ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے  کوئٹہ پہنچنے پر…

4 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی  کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس…

10 mins ago

ٹیم کی سرجری یا کچھ اور ؟محسن نقوی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ملاقات کیلئے بلا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی…

16 mins ago

حج کی ادائیگی میری زندگی کا ناقابل یقین تجربہ تھا: ثانیہ مرزا

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حج کے تجربے کو…

19 mins ago

ثناء جاوید اور شعیب ملک کے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چرچے

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی لیجنڈری کھلاڑی شعیب ملک اور اُن کی دوسری اہلیہ، اداکارہ و…

23 mins ago

گرمی سے ستائے اہلِ کراچی کو بارش کب نصیب ہوگی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پر گزشتہ ایک ہفتے سے بادلوں کا راج ہے لیکن اس کے…

46 mins ago