جسٹن بیبرکا اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کا بھاری بھرکم معاوضہ، گلوکارہ ریانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) جسٹن بیبر، کینیڈین پاپ گلوکار، اننت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے کا سب سے زیادہ بھاری بھرکم معاوضہ وصول کرنے والے گلو کار بن گئے، معاوضے میں نامور گلوکارہ ریانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق جسٹن بیبر، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں پرفارم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جسٹن بیبر کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں پرفارم کرنے کے لئے 83 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2 ارب 76 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ دیا گیا۔

اس سے قبل جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں پرفارم کرنے کیلئے نامور گلوکار ریانا نے 74 کروڑ، ایکون نے 2 سے 4 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے تھے۔یاد رہے کہ ریانا اور کیٹی پیری سے لے کر بیک سٹریٹ بوائز تک کئی ہالی ووڈ فنکار پہلے ہی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ پارٹیوں میں پرفارم کرچکے ہیں۔ اب پاپ سٹار جسٹن بیبر لاس اینجلس سے جمعے کے روز جوڑے کی سنگیت کی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے آئے ہیں۔

ممبئی میں 5 جولائی کو اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں پرفارم کرنے کے لئے جسٹن بیبر ممبئی پہنچ چکے ہیں۔ اور وہ ممبئی میں امبانی خاندان کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں 5 جولائی کو جوڑے کے سنگیت کی تقریب میں پرفارم کریں گے۔

بھارتی رپورٹس کے مطابق رادھیکا اور اننت کی شاندار سنگیت تقریب میں ایڈل، ڈریک اور لانا ڈیل رے سمیت دیگر بین الاقوامی گلوکاروں کے بھی پرفارم کرنے کا امکان ہے۔ سنگیت کا اہتمام جمعہ کی شام ممبئی کے، بی کے سی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں کیا جائے گا۔ اس میں خاندان اور ان کے بالی ووڈ دوستوں کے علاوہ دیگر افراد شرکت کریں گے۔

اننت اور رادھیکا 12جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ رادھیکا نے بدھ کے روز اپنی مامیرو تقریب منعقد کی تھی۔ گجراتی رسم میں دلہن کے ماموں اسے زیورات اور کپڑے تحفے میں دیتے ہیں۔ اس تقریب میں جھانوی کپور، ان کے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیا، سوشل میڈیا انفلوئنسر اوری اور مانوشی چھلر نے شرکت کی۔

Recent Posts

توہین الیکشن کمیشن؛ بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

1 min ago

واٹس ایپ چیٹ سے ڈیلیٹ کیا گیا میسج کیسے واپس آسکتا ہے؟

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)اگر یوں کہا جائے کہ آج کے دور میں پوری دنیا ہی واٹس ایپ…

1 min ago

’عبدالرزاق نے جوانی میں بھی ایسا کیچ نہیں پکڑا ہوگا‘، 44 سالہ کھلاڑی کا غیر معمولی کیچ وائرل

انگلینڈ(قدرت روزنامہ)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئن نے آسٹریلیا کے بعد ویسٹ انڈیز…

3 mins ago

کیا پاسپورٹ نہ رکھنے والے طالبعلموں کو اب یونیورسٹی میں ایڈمیشن نہیں ملے گا؟

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے 3 سالہ ماڈرن ایگریکلچر ٹیکنالوجی ڈپلومہ میں…

24 mins ago

انڈین ٹیم کے خلاف فتح کے بعد شاہد آفریدی کی بیٹیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں کا استقبال، ویڈیو وائرل

انگلینڈ(قدرت روزنامہ)انگلینڈ میں اس وقت چیمپیئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں جاری ہے جس میں پاکستان…

28 mins ago

آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ چکر سے نکلنے کے لیے ٹیکسوں میں اضافہ ناگزیر ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت ٹیکس محصولات میں…

33 mins ago