گلوکارہ شازیہ منظور نے عوام کو بجلی کا بل کم کرنے کیلئے انوکھا مشورہ دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) معروف پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور نے بجلی کے بھاری بلوں کے ستائے ہوئے عوام کو کم بِل کرنے کا انوکھا نسخہ بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھاری ٹیکس اور بجلی کے بِلوں نے پاکستانی عوام کی کمر توڑ دی ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہر پاکستانی شہری پریشان ہے۔

ایسے میں گلوکارہ شازیہ منظور کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں صحافی نے گلوکارہ سے بجلی کے بل سے متعلق سوال پوچھا۔

شازیہ منظور نے کہا کہ اس سوال کا جواب دینا بہت مشکل ہے کیونکہ میرا بجلی کا بل زیادہ نہیں آیا۔گلوکارہ نے اپنا مقبول گانا ’بتیاں بجھائی رکھ دی، دیوا بلے ساری رات میرے ہانیا‘ گاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے میرا بل زیادہ نہیں آتا۔

اُنہوں نے پاکستانی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کا بجلی کا بل بھی کم آئے تو آپ بھی اپنے گھر میں میرا یہ گانا لگائیں، اس گانے سے کچھ سیکھیں۔

شازیہ منظور نے مزید کہا کہ دیوا جلائیں اور بتیاں بُجھا دیں، اسی طرح بجلی کے بل کم آسکتے ہیں کیونکہ اس کے علاوہ تو کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

Recent Posts

خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

پشاور (قدرت روزنامہ )پاکستان سے خزانہ نکل آیا،خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے…

3 mins ago

شاہ محمود اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو انتہائی سخت سیکیورٹی…

5 mins ago

توہین الیکشن کمیشن؛ بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کو نوٹس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

18 mins ago

واٹس ایپ چیٹ سے ڈیلیٹ کیا گیا میسج کیسے واپس آسکتا ہے؟

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)اگر یوں کہا جائے کہ آج کے دور میں پوری دنیا ہی واٹس ایپ…

18 mins ago

’عبدالرزاق نے جوانی میں بھی ایسا کیچ نہیں پکڑا ہوگا‘، 44 سالہ کھلاڑی کا غیر معمولی کیچ وائرل

انگلینڈ(قدرت روزنامہ)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئن نے آسٹریلیا کے بعد ویسٹ انڈیز…

21 mins ago

کیا پاسپورٹ نہ رکھنے والے طالبعلموں کو اب یونیورسٹی میں ایڈمیشن نہیں ملے گا؟

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے 3 سالہ ماڈرن ایگریکلچر ٹیکنالوجی ڈپلومہ میں…

42 mins ago