نوجوان نے دوران پرواز جہاز کی سیٹ پر ایسی حرکت کر دی کہ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی

نیویارک (قدرت روزنامہ ) امریکی ائیرلائن کی پرواز میں مسافر نے جہاز کی سیٹ کو ہی بیت الخلا سمجھ لیا اور پاخانہ کر دیا جس کے باعث جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ گئی .

تفصیلات کے مطابق واقعہ بدھ کے روز یہ واقعہ پیش آیا ہے، جہاز پورٹ لینڈ کیلئے روانہ ہوئی تھی کہ راستے میں 25 سالہ نوجوان نے جہاز کی سیٹ پر ہی پیشاب کرنا شروع کر دیا جس پر مسافروں کی جانب سے شدید شور شرابا کیا گیا تاہم پائلٹ کو امریکہ کے شہر بفیلو میں جہاز کو ایمرجنسی لینڈ کروانا پڑا .

25 سالہ مسافر نیل مک کیرتھی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایک طبی مسئلہ لاحق ہے، جس کے باعث نامناسب حرکت کی اور سیٹ کو ہی بیت الخلاء بنا دیا .

جہاز میں بے چینی پھیلانے کے باعث نوجوان کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ، بفیلو کے کورٹ برائے جرائم میں مسافر کے خلاف مجرمانہ عمل کی شکایت درج کروائی گئی ہے .

مسافر نے بتایا کہ شکاگو ائیرپورٹ پر بھی انہوں نے کولڈ ڈرنکس کا استعمال کیا تھا، جس کے باعث مسافر دوران پرواز اپنی سیٹ پر ہی واش روم کر رہا تھا .

پولیس کی جانب سے مسافر کو بفیلو نیاگرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، ، اس دفعات کے تحت کسی بھی مجرم کو زیادہ سے زیادہ 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں