اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کے رکن رضوان احمد اپنے بھائی سمیت لاپتا ہو گئے۔
پی ٹی آئی میڈیا سیل کے انچارج صبغت اللہ ورک نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں رضوان احمد کے اغوا کا الزام عائد کیا ہے۔ا نہوں نے آج صبح اپنے پیغام میں کہا کہ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سینئر رکن ملک رضوان احمد کو اغوا کاروں نے اغوا کرلیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ رضوان احمد کے چھوٹے بھائی نعمان احمد کو بھی ریاستی اغواکاروں نے اغوا کیا۔
صبغت اللہ ورک کا کہنا تھا کہ رضوان احمد آج پونےگیارہ بجے اقبال ٹاؤن، راولپنڈی میں اپنی رہائشگاہ سے دفتر کے لیے نکلے۔ ابھی تک ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاحال کسی نے ان کی گرفتاری ظاہر کی ہے نہ ہی ان پر الزام کی کوئی تفصیلات، نوٹس یا مقدمہ وغیرہ سامنے آئے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…