احتجاج کرنے پر بندے کون اٹھا لیتا ہے؟چیف جسٹس عامر فاروق کا آئی جی اسلام آباد پولیس سے استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رفاقت تنولی بازیابی کیس میں چیف جسٹس عامر فاروق نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے استفسار کیا کہ میں نے آپ کو پوچھنے کیلئے بلایا تھا کہ احتجاج کرنے پر بندے کون اٹھا لیتا ہے؟
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی جی نے کہا کہ پولیس نے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک مظاہرین سے مذاکرات کئے،مظاہرین کیخلاف تمام ذیلی دفعات قابل ضمانت ہیں، ذاتی شورٹی پر چھوڑ دینگے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ہم نے حلف لے رکھا ہے تو پولیس نے بھی اٹھا رکھا ہے،ہم نے یقینی بنانا ہے کہ عوام کا سسٹم پر اعتماد بحال رہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ 2سال سے چالان جمع نہیں ہوا تو پتہ چلتا ہے سسٹم کتنا ناکام ہو چکا ہے،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پولیس رفاقت تنولی کا بیان بھی قلمبند نہیں کررہی،ایس ایچ او نے کہاکہ رفاقت تنولی ہمارے پاس بیان قلمبند کرانے نہیں آیا،چیف جسٹس نے کہاکہ شوق سے کوئی سڑک پر تو نہیں نکلتا ، کوئی وجہ تو ہو گی،اتنی گرمی میں سڑک پر نکل آئے تو پہلے پولیس کے پاس تو آئے ہونگے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ہم سب نے جان اللہ کو دینی ہے، کام ایمانداری سے کرنا ہے کسی سے زیادتی نہیں کرنی،عدالت عالیہ ہو یا حکومت کسی نے کچھ غلط کیا ہے تو قانون سب کیلئے برابر ہے،پولیس بیان قلمبند کرلیتی تو یہ نوبت ہی نہ آتی، اب بیان قلمبند کرلیں،عدالت نے رفاقت تنولی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہدایات کے ساتھ ملتوی کردی ۔

Recent Posts

الیکشن دھاندلی کیس: طارق فضل چوہدری پر 20 ہزار، خرم نواز پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ…

2 mins ago

الیکشن دھاندلی کیس: جواب جمع نہ کرانے پر 2 لیگی ارکان قومی اسمبلی پر جرمانہ عائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل نے 8 فروری کے انتخابات میں…

2 mins ago

عمران خان پر ’بے توقیری‘ کا الزام لگانے کے بعد شیر افضل کا ’دشمنوں اور دوستوں‘ کو نیا پیغام

میرے پاس سیاست میں کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے اس لیے اب کوئی مجھے…

18 mins ago

فارم 47 کیا چیز ہے، قانون میں اس کیلئے کیا لفظ استعمال کیا گیا؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفار کیا ہے کہ…

27 mins ago

الیکشن کمیشن و چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملکر ٹریبونلز کا مسئلہ حل کریں، تحریری حکم نامہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کے لاہور ہائی…

31 mins ago

ملک میں ٹوئٹر بحال نہیں ہوسکتا، وزارت داخلہ نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

کراچی(قدرت ورزنامہ)وزارت داخلہ نے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ…

37 mins ago