کراچی: مسجد کی چھت پر قائم گٹکے کا کارخانہ پکڑا گیا


 کراچی(قدرت روزنامہ) رضویہ سوسائٹی کے علاقے شاہجہاں آباد میں کامبنگ آپریشن کے دوران مسجد کی چھت پر قائم گٹکا بنانے کا کارخانہ پکڑا گیا، پولیس آپریشن کے دوران منشیات فروشی، اغوا اور پولیس مقابلے کی متعدد مقدمات میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب رضویہ سوسائٹی تھانے کے علاقے میں شاہجہان آباد میں کامبنگ آپریشن کیا گیا، دوران کامبنگ آپریشن رضویہ سوسائٹی پولیس نے مسجد کی چھت پر قائم گٹکا ماوا فیکٹری پکڑلی۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ جگہ مسجد انتظامیہ نے کسی اشفاق نامی شخص کو کرائے پر دی تھی، اشفاق نامی شخص نے اپنے گھر کی تقریب کا بہانہ بنا کرجگہ کرائے پر لی تھی بعدازاں اسے گٹکا ماوا کارخانے کے طور پر استعمال کررہا تھا۔

پولیس نے چھت سے گٹکا ماوا بنانے کا سامان اور مشینری برآمد کرلی، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاہے مارے جارہے ہیں۔دریں اثنا رضویہ سوسائٹی پولیس نے کامبنگ آپریشن کے دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش فدا محمد عرف کے کے کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم سی ٹی ڈی کی گرے لسٹ میں شامل تھا اور انتہائی مطلوب تھا۔
ملزم فدا حسین منشیات فروشی، اغوا اور پولیس مقابلے کی متعدد مقدمات میں اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے 1540 گرام ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور نقدی برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

Recent Posts

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل:جناح صاحب نے جہاں زندگی کے آخری ایام گزارے اسے آگ لگائی گئی، جسٹس جمال خان مندو خیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے 7 رکنی لارجر بینچ نے جسٹس امین الدین خان…

5 mins ago

استحکام پاکستان پارٹی کا آپریشن ”عزم استحکام“ کی بھرپور حمایت کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی نے دہشت گردی کےخلاف ہونے والے آپریشن“عزم استحکام“ کی بھرپور حمایت…

14 mins ago

پاکستانی سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کو اہم غیر ملکی ٹیم نے کوچ رکھ لیا

لندن (قدرت روزنامہ )پاکستان کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے انگلینڈ میں کوچنگ کی…

25 mins ago

محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کیلئے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں…

27 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مسترد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہفتے میں ایک بار واٹس ایپ پر…

43 mins ago

لاہور میں مرغی کا گوشت 37 روپے فی کلو مہنگا،شہریوں کا احتجاج

لاہور(قدرت روزنامہ)مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا، مہنگی سبزیوں اور پھلوں کے…

49 mins ago