کراچی میں 8 جولائی کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان


کراچی(قدرت روزنامہ)مون سون ہوائیں کل سے سندھ میں داخل ہوں گی جس کے سبب کراچی میں 8 جولائی کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سسٹم کے زیر اثر 7 اور 8 جولائی کو گھوٹکی، سکھر، خیرپور، کشمور، شکار پور، دادو، جیکب آباد سمیت دیگر مقامات پر آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔کراچی سمیت ساحلی مقامات پر بوندا باندی ہوسکتی ہے جبکہ آج اور کل کراچی کا موسم جزوی ابرآلود اور گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ جمعہ و ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
شہر میں سمندری ہوائیں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

9 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

17 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

20 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

42 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

56 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago