جنید صفدر کے خلاف ٹوئٹس ! فواد چوہدری اور شہباز گل کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر کے خلاف ٹوئٹس کے معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے سائبر کرائم ونگ کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے . نجی ٹی وی کے مطابق یہ درخواست مسلم لیگ (ن)جاپان کے صدر نور محمد اعوان نے جمع کروائی ہے .

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز گل اور فواد چوہدری نے جنید صفدر سے متعلق جھوٹی خبر ٹوئٹ کی تھی . درخواست میں یہ بھی کہا کہ شہباز گل اور فواد چوہدری نے جعلی خبر پھیلائی کہ جنید صفدر کی آف شور کمپنیاں ہیں . درخواست گزار نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے استدعا کی کہ شہباز گل اور فواد چوہدری کے خلاف کارروائی کی جائے . . .

متعلقہ خبریں