کراچی(قدرت روزنامہ)پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کے اگلے لائحہ عمل کے لیے ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ ہنگامی اجلاس آج شام چھ بجے طلب کیا گیا ہے، جس میں ڈیلرز اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ پیٹرول پمپ کی ہڑتال ایک روز کی ہوگی یا اس کو مزید بڑھانا ہے، اس حوالے سے فیصلہ اجلاس میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کے بعد آگاہ کریں گے کہ پیٹرول پمپس کب کھولیں جائیں۔ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی مذاکرت نہیں ہوئے۔
عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ کراچی میں 525 سے زائد پیٹرول پمپس ہیں۔ تقریباً 20 پمپس کمپنی آپریٹڈ ہیں۔ 30 سے 35 کمپنیوں نے اپنے ڈیلرز کو دیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہر میں ڈیلرز کے پمپس بند ہیں ،صرف کمپنی آپریٹڈ یا کمپنیوں کے اپنے ڈیلرز کے پیٹرول پمپ کھلے ہیں۔ کراچی میں یومیہ 35 سے 40 لاکھ لیٹر پیٹرول اور ڈیزل فروخت ہوتا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت نے کسان پیکج معاہدے پر دستخط کردئیے…
پاکستان کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ چیمپئنز کی ٹیم 117 رنز…
اگر ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردے تو کیا ہوگا فیصلے کیخلاف دادرسی…
ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا جبکہ پاکستان کے گروپ میں کونسی ٹیمیں…
کراچی(قدرت روزنامہ) آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا…