برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کی 14 سالہ حکمرانی کا سورج غروب؛ رشی سنک مستعفی


برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں 650 میں سے 412 نشستیں حاصل کرکے اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے 14 سال سے حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کا پتا صاف کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے جنرل الیکشن میں حکمراں جماعت کنزرویٹو صرف 121 نشستیں حاصل کرپائی جو گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں 244 نشستیں کم ہے۔
پچھلے الیکشن میں محض 202 نشستیں حاصل کرنے والی اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے اس بار 412 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا ہے۔ برطانیہ میں حکومت بنانے کے لیے 326 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیبر پارٹی لینڈ سلائیڈ وکٹری کے باعث بغیر کسی اتحادی کے تن تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔
لیبر پارٹی کی فتح کے بعد حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کے وزیراعظم رشی سنک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا جب کہ نئے وزیراعظم کے لیے لیبرپارٹی نے کئیر اسٹارمر کے نام کا اعلان کردیا۔
انتخابات میں 71 نشستیں حاصل کرکے لبرلز جماعت تیسرے نمبر پر رہی۔ لبرلز کی یہ کامیابی حیران کن ہے کیوں کہ گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں 60 سیٹیں زیادہ لی ہیں۔

Recent Posts

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ چیمپئنز کی ٹیم 117 رنز…

1 min ago

فارم 47 کیا چیز ہے اور اسے قانون میں کیا کہتے ہیں؟ چیف جسٹس کا سوال

اگر ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردے تو کیا ہوگا فیصلے کیخلاف دادرسی…

26 mins ago

پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول سامنے آگیا

ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا جبکہ پاکستان کے گروپ میں کونسی ٹیمیں…

45 mins ago

چیمپیئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟

کراچی(قدرت روزنامہ) آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا…

54 mins ago

الیکشن دھاندلی کیس: طارق فضل چوہدری پر 20 ہزار، خرم نواز پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ…

1 hour ago

الیکشن دھاندلی کیس: جواب جمع نہ کرانے پر 2 لیگی ارکان قومی اسمبلی پر جرمانہ عائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل نے 8 فروری کے انتخابات میں…

1 hour ago