توہین رسالتؐ و قرآن کے مرتکب کو پھانسی کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت نے توہین رسالتﷺ، توہین قرآن کے مشہور کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو ایک بار پھانسی، ایک بار عمر قید اور 20 سال قید کی سزا سنا دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی سیشن عدالت کے جج خالد محمود چیمہ نے ایف آئی اے کے توہین رسالت اور توہین قرآن اور مقدس ہستیوں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کے مقدمے میں مجرم زید زرین عباسی کو سزا سنادی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر توہین رسالت کے جرم میں دفعہ 295 سی کے تحت مجرم کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، مجرم کو 295 بی توہین قرآن پاک کے جرم میں عمرقید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی ہے، مجرم کو 295 اے کے تحت توہین آمیز کلمات پر 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی۔
اسی طرح مجرم کو 298 اے مقدس ہستیوں کے خلاف توہین آمیز کلمات پر 3 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی، پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت 7 سال قید 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے قرار دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت واقع نہ ہوجائے، یہ انتہائی گھناوٴنا جرم ہے جس میں رعایت کا سوچا بھی نہیں جاسکتا، ملزم کسی بھی قسم کی رعایت رحم دلی اور چھوٹ کا کسی طور حق دار نہیں ہے۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مقدس ہستیوں، مقدس کتاب کی توہین کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے ،حکومت اور انتظامیہ کو اس بابت پیشگی سخت اقدامات کی ضرورت ہے، مجرم اپنی صفائی میں بے گناہی پیش بھی نہیں کرسکا تمام جرم دستاویزی ہیں۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ 16 نومبر 2022ء کو درج کیا تھا جس کے بعد مجرم کی گرفتاری کی گئی تھی۔

Recent Posts

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ چیمپئنز کی ٹیم 117 رنز…

5 mins ago

فارم 47 کیا چیز ہے اور اسے قانون میں کیا کہتے ہیں؟ چیف جسٹس کا سوال

اگر ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردے تو کیا ہوگا فیصلے کیخلاف دادرسی…

30 mins ago

پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول سامنے آگیا

ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا جبکہ پاکستان کے گروپ میں کونسی ٹیمیں…

49 mins ago

چیمپیئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟

کراچی(قدرت روزنامہ) آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا…

58 mins ago

الیکشن دھاندلی کیس: طارق فضل چوہدری پر 20 ہزار، خرم نواز پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ…

1 hour ago

الیکشن دھاندلی کیس: جواب جمع نہ کرانے پر 2 لیگی ارکان قومی اسمبلی پر جرمانہ عائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل نے 8 فروری کے انتخابات میں…

1 hour ago