سمجھ نہیں آتی آئی ایم ایف مراعات میں کمی کیلیے حکومت پر زور کیوں نہیں ڈالتا، حافظ نعیم


لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف جب کہتا ہے کہ مراعات کم کرو تو حکومت اس پر عمل کیوں نہیں کرتی۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اگر ایسا ادارہ ہے جس کے کہنے پر حکمران یہ سب کرتے ہیں تو اس بات پر بھی کریں جو وہ ہلکے پھلکے انداز میں کہتا ہے کہ مراعات کم کرو، مگر مراعات کم کرنے والی بات پر یہ عمل نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی سمجھ میں نہیں آتی کہ آئی ایم ایف ایک طرف تو کہتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہیں لگایا تو پروگرام میں شامل نہیں کریں گے دوسری طرف وہ مراعات میں کمی پر عمل درآمد کرانے کے لیے زور کیوں نہیں ڈالتا۔
امیر جماعت کا مزید کہنا تھا کہ جو حکومت فارم 47 کی پیداوار ہو اس کی کیا ساکھ ہے کہ وہ فیصلے کرے، جس کو عوام کے مینڈیٹ کی فکر ہو وہ سوچتا ہے کہ عوام اس کے خلاف نہ ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ اب تو یہ ایسے ہی کریں گے اور ان کو پتا ہو گا کہ ہم پھر فارم 47 کے ذریعے آ جائیں گے۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ایسے نہیں چلے گی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اور اگر عوام خود سے باہر نکل آئے اورانارکی پھیل گئی تو پھر یہ ( حکمران ) کیا کریں گے۔

Recent Posts

میرے لیے بھی بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے، ن لیگی رہنما عرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی بھی بجلی کے بھاری بلز…

13 mins ago

آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری، تلخ فیصلے نہ کیے تو 3 سال بعد پھر ایسی صورتحال کا سامنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجبوری کے باعث ہمیں آئی…

29 mins ago

ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر ایکس پرپابندی کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، وزارت داخلہ

ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے، بندش ملکی وقار کیلئے ہے، کئی ممالک…

56 mins ago

جسٹس طارق محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم: غریدہ فاروقی اور پیمرا سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

ججوں کے خلاف کسی قسم کی مہم برداشت نہیں کریں گے، جسٹس عامر فاروق اسلام…

1 hour ago

کینیا کی عدالت نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا

کینیا کی ہائیکورٹ کی جج نے پاکستانی صحافی کی اہلیہ کی جانب سے دائر کردہ…

1 hour ago

ٹیکس محصولات میں اضافہ نہ کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے…

2 hours ago