باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پُل کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار، خاتون اور بچے سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ڈی پی او مردان کے مطابق تخت بھائی میں جلالہ کے قریب دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، گاڑی جیسے ہی پُل سے گزری زور دار دھماکا ہوا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مردان کے علاقہ تخت بھائی جلالہ پل کے قریب دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے دو افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا جبکہ لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے مرحومین کے درجات بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتی یابی کیلیے دعا بھی کی۔ اُدھر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی جبکہ واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومین کے بلند درجات و زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو بھی ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان نے تخت بھائی دھماکے کو قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باجوڑ کے بعد مردان کو نشانہ بنانا آنے والے خطرات کی نشاندہی کرتا ہے، واقعے میں شہید افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یکے بعد دیگر واقعات محض اتفاق نہیں، صورتحال نہایت سنگین ہے، واقعات کہیں آپریشن کیلئے جواز فراہم کرنے کی سازش تو نہیں؟ سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ادارے واقعات کی روک تھا م میں ناکام کیوں ہیں؟ ریاستی اداروں کی مسلسل ناکامی انکی اہلیت پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
ایمل ولی نے کہا کہ پختونوں کے تحفظ کے حوالے سے ریاست بیگانگی کا مظاہرہ کررہی ہے، واضح کرتے ہیں کہ آگ لگے گی تو کوئی بھی دامن بچا نہیں پائے گا، پختون سرزمین پر ڈالری جنگ اور آپریشن کو کسی صورت قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، دہشتگردی اور آپریشن پختونوں کے وسائل پر قبضہ مضبوط کرنے کا بہانہ ہے، عالمی قوتوں کے خوشنودی کیلئے پختونوں کو جنگ کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس خام خیالی میں نہ رہے کہ قوم کا خون بہا کر انکی جیبیں گرم ہوں گی، ریاست ماضی کی غلطیوں سے سیکھے، قوم کے برداشت کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔

Recent Posts

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

2 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

7 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

13 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

20 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

25 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

33 mins ago