پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہبانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا اغاز ہو چکا ہے اور اس تحریک کی قیادت علی امین گنڈا پور کررہے ہیں، اس تحریک کا اختتام جعلی اور غاصب حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان خصوصا خواتین پر مظالم کا حساب لیا جائے گا، پی ٹی آئی آج مانسہرہ میں سیاسی میدان سجائے گی، پی ٹی آئی کارکنان تحریک میں شرکت کرنے کے لیے قافلوں میں مانسہرہ پہنچ رہے ہیں جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سیمت دیگر پارٹی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مانسہرہ کے بعد کل پی ٹی آئی اسلام آباد ترنول میں بڑا سیاسی میدان سجائیگی، دونوں جگہ پر عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر ہوگا جس کو دیکھ کر فارم 47 والے حکمرانوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…
چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…