گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومتی قرضوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق مئی 23 سے مئی 24 تک ایک سال میں وفاقی حکومت کے مجموعی قرض میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا،ایک سال میں حکومت کے مجموعی قرضے میں 8852 ارب روپے کا بڑا اضافہ ہوا،مئی 2024 تک حکومت کے مجموعی قرضے 67 ہزار 816 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق مئی 2023 میں حکومت کے مجموعی قرضے 58ہزار 964 ارب تھے ،وفاقی حکومت کامجموعی قرض اپریل 2024 میں 66 ہزار 86 ارب روپے تھا،سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے مقامی قرضے 46 ہزار 208 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے سالانہ قرض 37.51 فیصد کمی سے 87ارب روپے ریکارڈ ہوا،وفاقی حکومت کے بیرونی قرضوں میں ایک سال میں 1.4 فیصد کمی ہوئی ،وفاقی حکومت کے بیرونی قرض 21908 ارب سے گھٹ کر 21608 ارب روپے ہوگئے۔

Recent Posts

عمران خان بہت کھاتے ہیں بھوک ہڑتال نہیں کریں گے,عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت…

1 min ago

مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ مجرم ہوتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس…

16 mins ago

حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے،کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ دوران…

1 hour ago

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اورپشاورسمیت ملک کے مختلف…

1 hour ago

گالم گلوچ کے بجائے مثبت سیاست کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

پشاور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں اس…

2 hours ago

شہزادہ ہیری بیوی کی وجہ سے تنہائی کا شکار ہونے لگے،شاہی خاندان کی تاریخ پر نظر رکھنے والےشخص کا دعویٰ

نیو یارک(قدرت روزنامہ)امریکہ میں مقیم برطانوی شہزادے ہیری اب اپنے دوستوں اور آبائی وطن کی…

2 hours ago