اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی میں شرکت کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بیان آیا، اللہ کرے عمران خان اپنے بیان پر قائم رہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے ٹیکس کے حوالے سے بھی بات کی، ان کا کہنا تھا کہ ’ملک میں 45 لاکھ افراد ٹیکس نہیں دے رہے، نان فائلز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، ٹیکس چوروں اور ساتھ دینےوالےافسران کو سزا دی جائے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ تاجکستان انتہائی کامیاب رہا، کراچی پورٹ کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی، دونوں ممالک میں تجارت بڑھانے پر بھی بات ہوئی، پاکستان اور تاجکستان کی شرکتداری کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے، تجارت بڑھانے کیلئے پورٹس کا کردار بہت اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قازقستان میں بھی وزیراعظم کی اہم ملاقاتیں ہوئیں، زراعت، مائیننگ سمیت مختلف شعبوں پر بات ہوئی، جب کہ روس اور پاکستان کی تجارت بھی بڑھے گی، وزیراعظم کی پالیسیوں سے بہت فائدہ ہوا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم نے فلسطین پر دو ٹوک مؤقف اپنایا، شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، فلسطین کے 20 لاکھ افراد نقل مکانی پرمجبور ہیں، پاکستان، آزاد فلسطین کی حمایت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے آپریشن عزم استحکام پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کانفرنس میں صرف حکومت کا مؤقف سننے کی حیثیت میں شرکت کریں گے، یہ ملکی ایشو ہے، ملک کی خاطر شرکت کریں گے۔

Recent Posts

پی سی بی کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی…

3 hours ago

مصطفیٰ کمال کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاری ایکسپریس وے بارے تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف سے سینئر ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے ٹیلیفونک…

3 hours ago

عمران خان بہت کھاتے ہیں بھوک ہڑتال نہیں کریں گے,عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت…

3 hours ago

مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ مجرم ہوتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس…

3 hours ago

حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے،کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ دوران…

5 hours ago

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اورپشاورسمیت ملک کے مختلف…

5 hours ago