رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخواکے بڑے شہروں میں رواں ہفتےموسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں ہفتے 7 جولائی تک جاری موسلادھار بارشوں کی وجہ سے اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، مری، گلیات، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر اور ڈی جی خان کے علاقے راجن پور میں فلیش فلڈنگ اور ہل ٹورینٹ کی وجہ سے ندی نالوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے کہا کہ اسی مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں جیسا کہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ فیڈرل فلڈ ڈویژن اور دیگر متعلقہ محکموں کے ڈیٹا فیڈ کے مطابق دریائے کابل میں 93.5 ہزار کیوسک پانی کے بہاؤ کی وجہ سے درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے جبکہ دیگر باقی بڑے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہے گا۔این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

Recent Posts

پی سی بی کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی…

3 hours ago

مصطفیٰ کمال کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، لیاری ایکسپریس وے بارے تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف سے سینئر ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے ٹیلیفونک…

4 hours ago

عمران خان بہت کھاتے ہیں بھوک ہڑتال نہیں کریں گے,عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت…

4 hours ago

مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ مجرم ہوتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس…

4 hours ago

حکومت پنجاب سے اشتراک کار کا عمل جاری رکھیں گے،کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ دوران…

5 hours ago

اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اورپشاورسمیت ملک کے مختلف…

5 hours ago