خضدار، بجلی کا مصنوعی بحران، اربوں روپے کی فصلیں سبزیاں و باغات تباہ


خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان بھر میں بجلی کی مصنوعی بحران زمینداروں کےاربوں روپئے کی فصلیں سبزیاں ,ٹماٹر باغات مکمل تباہ ہوگئے ہیں واپڈا کی حسب روایات ہٹ دھرمی تاہنوز جاری ہے ہرسال کی طرح اس سال بھی زمینداروں کو معاف نہیں کیا ہے ہرسال سیزن کے دوران زمینداروں کے تیار فصلوں سبزیوں اور باغات کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے خشک کرواتے ہیں اور زمیندار طبقہ مزید زرعی قرضوں کے بوجھ تلے دب جاتی ہے گزشتہ روز بلوچستان بھر کے زمینداروں کی احتجاج کے باجود واپڈا ٹھس سے مس نہیں ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار زمیندار ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زمینداروں نے کہا وزیراعلی بلوچستان وچیف کیسکو بلوچستان صوبہ بھرکے زمینداروں کو بلاجواز بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بار بار ٹرپنگ اور بجلی کے مصنوعی بحران پیدا کرنے کی روک تھام کریں اور زمینداروں کو کم ازکم 6 سے 8 گھنٹے بجلی مہیا کرکے زمینداروں کو سیزن کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کی احکامات جاری کریں اور زمینداروں کو ہرسال سیزن میں بجلی سے محروم کیاجاتا ہے اورانکے اربوں روپئے کےتیارفصیلیں سبزیاں اورباغات کوتباہ کی جاتی ہے واپڈا ایک مرتبہ پھر اپنے حسب روایات اور ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہی ہے اور صوبہ بھر کے زمینداروں کو جان وبوجھ کر بجلی سے محروم کرکے انہیں مزید احتجاج پر مجبور کیا جارہا ہےواپڈا زمیندارطبقہ کو ہرسال سیزن کے دوران ہمیشہ دبایا جاتا ہے اور انکو یکسر بجلی سے محروم کرکے ان کی تیار فصلوں کو برباد کرکے انہیں نان شبینہ کا محتاج بنارہی ہے اورجان بوجھ کرزرعی قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیتی ہے کیسکو کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بلوچستان بھرکے زمیندار طبقہ سراپا احتجاج ہے مگر واپڈا کے حکام ابھی تک بے سرومہدی کا مظاہرہ کرکے زمینداروں کو مزید تباہی کے دہانے پر لاکھڑاکررہاہےزمینداروں نے وزیراعلی بلوچستان ,چیف کیسکو بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے کمزور لاچار بے بس زمینداروں کے اوپر رحم کھائیں اور انہیں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی احکامات جاری کیاجائے۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

5 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

5 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

5 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

5 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

5 hours ago