کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھاری دار لگڑ بگے کو مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں مردہ دھاری دار لگڑ بگے کے منہ اور پیر پر خون نظر آرہا ہے۔جنگلی حیات کے لیے کام کرنے والی کارکن فہد ملک کے مطابق مقامی افراد نے بتایا کہ چاغی ضلع کے پہاڑی علاقہ زردکان میں گزشتہ رات لگڑ بگڑ نے ایک بچی پر حملہ آور ہوگیا اور بچی کو زخمی کردیاجس پر لوگوں نے لگڑ بگے کو ہلاک کردیا ، دوسری جانب ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ قبل چاغی کے پہاڑی علاقے دوگنان میں بھی اس طرح کا حادثہ رونما ہوا تھا زخمی خاتون کو چاغی آر ایچ سی لایا گیا ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر ریفر کردیا گیا خواتین کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کوئی جانور رات کو حملہ آور ہوگیا اور فرار ہوگیا ادھر انتظامیہ کے مطابق لگڑ بگڑ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پائی جاتے ہیں لیکن سرکاری سطح تک انتظامیہ کو کسی نے کمپلین نہیں کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہے ہیں عوامی حلقوں کا کا کہنا ہے اس طرح کا جانور پہلے کھبی نہیں دیکھا گیا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ لگتا ہے ۔فہد ملک نے کہا کہ دھاری دار لگڑ بگا عام طور پر انسانوں سے دور رہتا ہے، دھاری دار لگڑ بگےکی نسل معدومیت کا شکار ہے اور رواں سال بلوچستان میں جنگلی جانوروں کو مارنے کی متعدد ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔چیف کنزرویٹو محکمہ جنگلی حیات بلوچستان نے بتایا کہ لگڑ بگا مردہ یا کسی کا بچا ہوا شکار کھاتا ہے، چاغی میں وائلڈلائف آفیسر نہیں، اسی لیے فاریسٹ آفیسر تحقیقات کررہےہیں۔
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…
ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…