اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں حالیہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر لگائے گئے اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا گیا، اضافی ٹیکس پر مظاہرین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سخت نعرے بازی بھی کی گئی۔
تنخواہ دار طبقے نے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسز کو مسترد کردیا ہے، ٹیکس اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین مرکزی شاہراہ جناح ایونیو پہنچ گئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقہ پہلے ہی ٹیکس ادا کر رہا ہے، تنخواہوں پر لگائے گئے نئے ٹیکسز نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
نوجوانوں نے ماضی کی حکومتوں کی ٹیکس پالیسیوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہر حکومت نے ٹیکس میں اضافہ کیا تنخواہیں پہلے ہی کم ہیں، مزید ٹیکس کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔
مظاہرین نے اضافی ٹیکسز کے خلاف نعرے بازی کی اور جناح ایونیو پر احتجاجی واک بھی کی۔
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…