اگلے سال حکومت 80 روپے چینی کاریٹ مقرر کر ے گی ، جمشید اقبال چیمہ

(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اگلے سال حکومت 80 روپے چینی کا ریٹ مقرر کر یگی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایف سی اے اجلاس میں خریف فصل کا جائزہ لیا گیا اور ربیع کا پلان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں کسانوں کے مسائل کیلئے پورٹل کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد ہو گیا ہے ، حریف کراپ میں مکئی، گنا، چاول اور کپاس ہوتی ہیں،ہماری معیشت اس پر انحصار کرتی ہے ، کپاس اس سال ساڑھے 9 سے دس ملین بیل ہوگی جو گزشتہ سال سے چار ملین بیل زیادہ ہوگی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ انڈیا کے پاس بھی کپاس کی انونٹری کم ہوئی اور ریٹ کپاس کا بڑھا ہے ، زائد کپاس کی پیداوار سے کسان کو بہتر ریٹ مل رہا ہے ، ہم نے سیڈ، کھاد اور وائٹ فلائی کو کنٹرول کرنے کے لیے سبسڈی دی ، کپاس کی 5 ہزار ایکسپورٹ پرائس ہم نے مقرر کی ، اس سال فی ایکڑ کپاس کی فصل میں اضافہ ہوا ، اس سے کسان کو 380 ارب زائد مل رہا ہے۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کپاس میں 300 ارب کی ویلیو ایڈیشن ہے ، ٹیکسٹائل کی ویلیو ایڈیشن اور کپاس کی صورت میں 1200 ارب اضافی ملے گا ، کپاس کی ایکسپورٹ کو 25 ارب ڈالر تک لیکر جانا ہے ، چینی کی قیمت اس وقت بڑا ایشو ہے ، اس سال تقریبا 100 ملین ٹن گنا پیدا ہوگا ، بیج لگا کر بھی 9 ملین ٹن چینی پیدا ہوگی ، 6.5 ملین ٹن سے کم ہماری اپنی کھپت ہے ، چینی کے 120 دن کے ذخائر ہمارے پاس بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مکئی 10 ملین ٹن پیداوار متوقع ہے جو گزشتہ سال 8 ملین ٹن تھی ، ربیع میں گندم گزشتہ سال 27.5 ملین ٹن پیداوار تھی ، اب 30 ملین ٹن کا ہدف رکھا ہے ، پانچ فیصد سالانہ کے حساب سے ہم گندم کی پیداوار بڑھائیں گے ، ہم دس لاکھ کسانوں کو سبسڈائز سیڈ دے رہے ہیں ، 20 ارب کی فاسفیٹ کھادوں پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سیکورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اس وقت 95 فیصد مکئی مہنگی ہوئی ہے ، 40 فیصد کپاس اور 60 فیصد سویا بین مہنگا ہوا ہے ، پوری دنیا میں 34 فیصد سے 95 فیصد تک مہنگائی ہوئی ، اگلے سال حکومت 80 روپے چینی کا ریٹ مقرر کر یگی ، ایف سی اے کا عزم ہے ہم اپنی پروڈکشن کریں گے۔

Recent Posts

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

2 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

19 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

49 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

59 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago