اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسے کا این او سی منسوخ کرنے کے بعد پولیس ایکشن میں آئی اور ترنول جلسہ گاہ پہنچ کر اسٹیج، کنٹینر اور خاردار تاروں سمیت سامان جلسہ گاہ سے ہٹا دیا۔
پولیس کا موقف تھا کہ جلسے کے لئے این او سی نہیں اس لئے جگہ خالی کی جا رہی ہے۔ اسلام آبادانتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی بھی طرح کی گرفتاریاں نہیں کی گئی ہےلیکن کسی نے بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے این او سی منسوخ کیے جانے کے باوجود جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ہم تیاریاں کر رہے ہیں، کسی بھی صورت جلسہ منسوخ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فارم فورٹی سیون کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ یہ خود تو جلسہ کرنہیں سکتے لیکن عوام میں مقبول جماعت کا راستہ روک رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے آج ہونیوالے جلسے کا این او سی معطل کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں چیف کمشنر کی زیر صدرات محرم الحرام اور سکیورٹی خدشات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں جلسے کا این او سی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…