لیگی رہنما برجیس طاہر کے بیٹے نے تیزرفتاری اورخطرناک ڈرائیونگ سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈن پر گاڑی چڑھا دی

لاہور (قدرت ورزنامہ) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما برجیس طاہر کے بیٹے نے تیزرفتاری اورخطرناک ڈرائیونگ سے منع کرنے پر وارڈن پر لگژری گاڑی چڑھا دی، ٹریفک وارڈن حافظ شہزاد کے روکنے کےباوجودثاقب برجیس کی مزاحمت کی ویڈیو سامنےآگئی ۔

پولیس کے مطابق واقعہ شمالی چھاؤنی کےقریب ٹریفک سگنل پر پیش آیا جب ٹریفک اہلکاروں نےتیزرفتاری پرگاڑی روکنےکا اشارہ کیا۔ثاقب برجیس گاڑی روکنے کی بجائے وارڈنز کو کچلنے کی دھمکیاں دیتا رہا ، شیشا نہیں کھولا تو حافظ شہزاد نے ساتھی وارڈن کو بھی بلا لیا۔ ملزم کارسوارخود کوسیاسی شخصیت کا بیٹا بتاتا رہا ، سیاہ رنگ کی کار میں سوار ثاقب برجیس نے ٹریفک اہلکار کو کچلنے کی کوشش کی۔

ٹریفک پولیس نے ثاقب برجیس کےخلاف مقدمہ کیلئےاستغاثہ دائرکردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملےکی تفتیش جاری ہے، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔آج نیوز کے مطابق یاد رہے کہ ثاقب برجیس کے والد برجیس طاہر سابق گورنر گلگت بلتستان اور سابق وفاقی وزیررہ چکے ہیں۔

سی ٹی او عمارہ کا کہنا ہے کہ خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا خواہ کوئی بھی ہو، اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

8 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

8 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

8 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

9 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

9 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

9 hours ago