حج پر گئی پاکستانی خاتون کے ہاں مدینہ منورہ میں بچے کی پیدائش، نام کیا رکھا گیا؟ جانئے

جدہ (قدرت روزنامہ) فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے بلوچستان سے آئے پاکستانی جوڑے کے ہاں صحت مند لڑکے کی پیدائش ہوئی ہے، مدینہ منورہ میں پیدا ہونے کی مناسبت سے والدین کی خوشیاں دوبالا اور بچے کا نام ’محمد‘ رکھا گیا۔

پاکستان حج میڈیکل مشن مدینہ منورہ کی لیڈی ڈاکٹرز اور نرسوں نے ماں اور بچے کی بہترین دیکھ بھال کی اور یقینی بنایا کہ دونوں کو ضرورت کے مطابق طبی سہولیات میسر آئیں۔ ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو اور وزارت مذہبی امور کے افسران نے پاکستان ہاؤس والدین کو ایک خصوصی تقریب میں مدعو کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں بھی پیش کیں اور والدین کو تحفے دیے گئے۔ سعودی وزارت حج کے حکام نے بھی مشن کا دورہ کیا اور نومولود کے والدین سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد دی۔
ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے اہلخانہ کی خوشی پر کہا کہ حج کے دوران والدین کے لیے ہمیشہ یہ لمحہِ یادگار رہے گا، جو مدینہ منورہ کے ساتھ گہری وابستگی اور یہاں گزرے لمحوں کی یاد دلاتا رہے گا۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

8 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

8 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

8 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

9 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

9 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

9 hours ago