’ تحریک انصاف کو چاہیئے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کرے کیونکہ۔ ۔ ۔ ‘ سابق گورنر عمران اسماعیل کھل کر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اگر آج بھی عمران خان واپس آئے اور دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں تب بھی انھیں سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنی ہوگی تحریک انصاف کو چاہیئے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں عمران اسماعیل نے تحریک انصاف کو مشورہ دے دیا کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کئے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔
آج نیور کے پروگرام ’روبرو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حامد خان اپنی لائن میں چلتے ہیں عمران خان صاحب کے کیسز چل رہے ہیں اور حامد خان بیرون ملک دوے پر ہیں ، جب تحریک انصاف ایک بڑی پارٹی میں تبدیل نہیں ہوئی تھی تو وہ خود کو پی ٹی آئی کے کہلانے کے بھی روادار نہیں تھے۔ ان کا حق نہیں تھا سینیٹر بننے کا ان کے بجائے عمر سرفرا چیمہ کو سینیٹر بننا چاہیئے تھا لیکن اُن کو سینیٹر بنا دیا گیا۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جیل میں اپنی حکمت عملی ہے باہر والوں کی حکمت عملی کیا ہے ؟ سال بھر ہو گئے عمران خان باہر نہیں آ سکتے ۔ یہ لوگ ڈرف بات کرتے ہیں کہ “ ہم نہ باز آئیں گے محبت سے “ تو محبت کب نظر آئے گی جان کب جائے گی وہ وقت کب آئے گا ۔پی ٹی آئی میں عمران خان کے بعد شاہ محمود قریشی ہیں اور ہمیں جب موقع ملا تھا ہم نے شاہ صاحب سے اس بارے میں گفتگو کی تھی ۔ کہ کوئی راستہ نکالیں ، اور جب خان صاحب سے بات ہوئی تو شاید عمران خان نہیں ماننے تھے۔

آج نیوز کے مطابق عمران سماعیل کا کہنا تھا کہ اگر آج بھی عمران خان واپس آئے اور دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں تب بھی انھیں سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنی ہوگی ، تحریک انصاف کو چاہیئے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں کیونکہ اس کئے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا ، میرا اسٹیبلشمنٹ سےاب کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہم نے عمران خان سے کوئی رابطہ کیا لیکن موقع ملا تو عمران خان سے ضرور ملیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اگر کوئی تھرڈ پارٹی سے کوئی تحریک انصاف جوائن کرنا چاہ رہا ہو تو اس کے اندر کیا برائی ہے، ہم جس لئے بھی وجہ چھوڑ کر گئے لیکن دل سے تو پارٹی کو نہیں چھوڑا ۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

8 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

8 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

8 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

9 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

9 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

9 hours ago