ٹی ٹین لیگ سیزن 5 ، شاہد آفریدی اور محمد عامر کس ٹیم کا حصہ بن گئے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ باولر محمد عامر ابوظہبی ٹی ٹین سیزن 5 کا حصہ بن گئے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد آفریدی سیزن 5 میں بنگلہ ٹائیگرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ محمد عامر بھی بنگلہ ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ابوظبی میں منعقدہ پلیئر ڈرافٹ تقریب میں کھلاڑیوں کا چناو¿ میں شاہد آفریدی اور محمد عامر کے علاوہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں میں شامل کیے گئے، جن میں محمد اعظم اوروہاب ریاض مراٹھا عریبینز کی نمائندگی کریں گے جبکہ صہیب مقصود دہلی بلز کی ٹیم میں شامل ہوں گے۔

رومان رئیس اور انور علی دیکن گلیڈی ایٹر کی طرف سے کھیلیں گے۔ دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں کرس گیل، معین علی ، عمران طاہر ،ٹوم بینٹن ، ڈیویڈ وایز ،ڈیوائن براوو، آئین مورگن بھی شامل ہیں، 19نومبر سے 4 دسمبر تک شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم ابوظبی میں کھیلے جانے والے ابوظبی ٹی ٹین کے سیزن فائیو میں شامل چھ ٹیموں ناردن واریئرز ،بنگلہ ٹائیگرز ، دیکن گلیڈی ایٹر ، مراٹھا عریینبز ، ٹیم ابوظبی اور دہلی بلز میں معروف کرکٹرز نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین آئی سی سی کی طرف سے منظور شدہ دس ، دس اوورز کے میچز پر مشتمل کرکٹ لیگ ہے جس کا پانچواں ایڈیشن ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

7 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

12 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

20 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

27 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

36 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

1 hour ago