پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ معطل کرنے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں جلسے کا اجازت نامہ معطل کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا آرڈر چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی طرف سے جاری کیا گیا ہےتاہم مقامی افراد کی شکایت اور سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ پر جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا۔

پولیس نمائندگان نے تصدیق کی ہے کہ 3 جولائی کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، سنگجانی اور ترنول کے علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن تاحال جاری ہے، انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندگان کے مطابق محرم میں سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 3 جولائی 2024ء کو ہتھیاروں کا ذخیرہ ملا ہے، محرم کے باعث جلسہ محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی افرادی قوت دستیاب نہیں۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کیے گئے، سیکیورٹی الرٹ کے مطابق محرم کے دوران دہشت گرد کارروائیوں کے خطرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترنول کا علاقہ گنجان آباد ہے اور ہوائی اڈے، جی ٹی روڈ اور موٹر وے تک رسائی کا اہم مقام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کا اجازت نامہ (این او سی) معطل کر دیا تھا۔

Recent Posts

کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر معطل ہونے سے شہریوں…

5 mins ago

اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والی شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی گئی، پولیس اور رینجرز تعینات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے سبب اسلام آباد…

12 mins ago

لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج: پارٹی قیادت روپوش، سینکڑوں کارکنان گرفتار، شہر میں کنٹینرز لگ گئے، انٹرنیٹ معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج لاہور میں…

21 mins ago

پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلعے میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے…

35 mins ago

51 سال قبل ہونے والی امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کا کارڈ وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ و سیاستدان…

58 mins ago

ڈی چوک احتجاج، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ، جھڑپیں، 40 سے زائد کارکنان گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں…

1 hour ago