پی ٹی آئی کو اسلام آباد جلسے کی اجازت کیوں نہ ملی؟ نوٹیفکیشن میں وجوہات سامنے آگئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف کمشنر اسلام آباد محمدعلی رندھاواکی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت نہ دینے کی وجوہات سامنے آ گئیں۔
چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقامی افراد کی شکایت اور سکیورٹی اداروں کی رپورٹ پر جلسےکا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس نمائندگان نے تصدیق کی ہے 3 جولائی کو اسلام آباد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، سنگجانی اور ترنول کے علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن تاحال جاری ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیزکے نمائندگان کے مطابق محرم میں سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، محرم کے باعث جلسہ محفوظ بنانےکیلئے سکیورٹی اداروں کی افرادی قوت دستیاب نہیں، سکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔
محمد علی رندھاوا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکیورٹی الرٹ کے مطابق محرم کے دوران دہشتگرد کارروائیوں کے خطرات ہیں، ترنول کا علاقہ گنجان آباد ہے اور ہوائی اڈے، جی ٹی روڈ، موٹر وے تک رسائی کا اہم مقام ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ترنول میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
شعیب شاہین کی جانب سے پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
اسلام آبادہائیکورٹ کی ڈائری برانچ نے جلسےکا اجازت نامہ منسوخ کرنےکی درخواست پرنمبر لگا دیا جبکہ تحریک انصاف نے آج ہی توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکرنےکی استدعا کی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ترنول کے مقام پر جلسے کی اجازت طلب کی تھی تاہم چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن تحریک انصاف نے این او سی منسوخ ہونے کے باوجود اسلام آباد میں جسلہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

ویلڈن ۔۔ شاباش۔۔قوم کو آپ پر فخر ہے۔۔وزیرداخلہ محسن نقوی پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ڈی چوک پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی الصبح پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے…

1 min ago

پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں بھی فوج طلب کرلی۔ دستاویزات…

9 mins ago

6 ماہ سے میکے میں بیٹھی ناراض بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل

پاکپتن (قدرت روزنامہ) پاکپتن میں روٹھی بیوی کو منانے آنے والے شوہر نے کلہاڑیوں کے…

15 mins ago

بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت ملک دشمنی کا آخری لیول ہے، عظمی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کوریاست مخالف…

19 mins ago

کسی شرپسند کو ڈی چوک کے قریب پھٹکنے نہیں دیں گے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کسی شرپسند کو…

26 mins ago

گنڈاپور کے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہیں، کوئی افغان باشندہ نہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے…

36 mins ago