برطانوی پارلیمنٹ میں 4 نئے پاکستانی چہرے آگئے

لندن (قدرت روزنامہ) برطانوی پارلیمنٹ میں برٹش پاکستانی اراکین کی تعداد 15 برقرار ہے جبکہ 4 نئے چہرے بھی سامنے آگئے .

تفصیلات کے مطابق ناز شاہ، شبانہ محمود، یاسمین قریشی، افضل خان عمران حسین، روزینہ خان، محمد یاسین اور ثاقب بھٹی جیت گئے ہیں .

اس کے علاوہ نصرت غنی، طاہر علی، زہرہ سلطانہ، عدنان حسین اور زبیر جیتنے والوں میں شامل ہیں .

برمنگھم میں بڑا آپ سیٹ ہوا، لیبر پارٹی کے خالد محمود کو شکست ہو گئی اور آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان 500 ووٹوں کے مارجن سے کامیاب ہوئے .

خالد محمود 2001ء سے برمنگھم پیری بار سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے چلے آ رہے تھے اور وہ سینئر ترین مسلمان پارلیمنٹیرین تھے، کنزرویٹو پارٹی کے رحمٰن چشتی لیبر امیدوار نوشابہ خان کے ہاتھوں شکست کھا گئے .

برطانوی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ کو اپنی انتخابی مہم میں شامل کرنے والے آزاد امیدواروں نے کئی بڑے اور مضبوط ناموں کو شکست دی .

برطانیہ میں عام انتخابات میں 650 میں سے 649 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں اور لیبر پارٹی نے اب تک 412 نشستیں حاصل کر لی ہیں .

عام انتخابات میں کنزرویٹو نے 121 اور لبرلز نے 71 نشستیں حاصل کی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں