برطانوی پارلیمنٹ میں 4 نئے پاکستانی چہرے آگئے

لندن (قدرت روزنامہ) برطانوی پارلیمنٹ میں برٹش پاکستانی اراکین کی تعداد 15 برقرار ہے جبکہ 4 نئے چہرے بھی سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ناز شاہ، شبانہ محمود، یاسمین قریشی، افضل خان عمران حسین، روزینہ خان، محمد یاسین اور ثاقب بھٹی جیت گئے ہیں۔اس کے علاوہ نصرت غنی، طاہر علی، زہرہ سلطانہ، عدنان حسین اور زبیر جیتنے والوں میں شامل ہیں۔

برمنگھم میں بڑا آپ سیٹ ہوا، لیبر پارٹی کے خالد محمود کو شکست ہو گئی اور آزاد امیدوار بیرسٹر ایوب خان 500 ووٹوں کے مارجن سے کامیاب ہوئے۔

خالد محمود 2001ء سے برمنگھم پیری بار سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوتے چلے آ رہے تھے اور وہ سینئر ترین مسلمان پارلیمنٹیرین تھے، کنزرویٹو پارٹی کے رحمٰن چشتی لیبر امیدوار نوشابہ خان کے ہاتھوں شکست کھا گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ کو اپنی انتخابی مہم میں شامل کرنے والے آزاد امیدواروں نے کئی بڑے اور مضبوط ناموں کو شکست دی۔

برطانیہ میں عام انتخابات میں 650 میں سے 649 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں اور لیبر پارٹی نے اب تک 412 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔

عام انتخابات میں کنزرویٹو نے 121 اور لبرلز نے 71 نشستیں حاصل کی ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام…

3 mins ago

اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب…

15 mins ago

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا…

35 mins ago

کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو…

39 mins ago

طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان پی ٹی آئی…

48 mins ago

بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے حنا ربانی کھر کا بیان بھی آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کے حوالے سے پاکستان کی…

49 mins ago