اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کو جلسہ کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ حکومت کے خلاف اپوزیشن الائنس تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے کوآرڈینیٹر نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد نے 4 جولائی کو عدالت کو بتایا کہ این او سی جاری کردیا گیا ہے، جس کے بعد عامر مغل سرکاری حکام کو جلسہ گاہ کے دورے پر لے جانے کے لیے ڈی سی آفس گئے، جہاں سے عامر مغل کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ جلسہ کا این او سی منسوخ کردیا گیا ہے۔ بعدازاں ڈی سی اسلام آباد نے کل این او سی منسوخ کرنے کا لیٹر بھیج دیا ۔ عدالتی حکم کے باوجود ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنا توہینِ عدالت ہے۔ عدالت این او سی منسوخ کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر دائر درخواست میں چیف کمشنر ، ڈی سی ، آئی جی، ایس ایچ او تھانہ ترنول اور دیگر فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ فریقین کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا جائے اور پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔
دریں اثنا بیرسٹر گوہر سمیت پی ٹی آئی قیادت بھی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچی، جہاں جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کردی گئی۔ اس موقع پر عمر ایوب، عمیر نیازی، شہریار آفریدی، ارکان قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل، شاہد خٹک اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
دوسری جانب آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی کی زیرصدارت علی الصبح اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز، ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں قیام امن اسلام آباد پولیس کی ذمے داری ہے۔ پولیس شہر کے امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل سے آئی جی تک ہم سب ایک ٹیم ہیں۔
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…
پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…
پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم، 18 سے بات چیت جاری ہے، اس کے…