ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
وکیل شعیب شاہین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 3 جون کو جلسے کے این او سی کے لئے رجوع کیا، اسلام آباد انتظامیہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 6 جولائی کو این او سی جاری کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ عامر مغل جلسے کے لئے نمائندہ مختص کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس پہنچے، ان کو گرفتار کر لیا گیا، جلسے کے لئے مشکلات پیدا کرنا شروع کر دیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست میں کہا ہے کہ ٹوئٹ کے ذریعے معلوم ہوا تحریک انصاف کے جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ترنول جلسے کا این اوسی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ این او سی معطل کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Recent Posts

وزیرداخلہ کا رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ، پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا…

6 mins ago

اسلام آباد کے گردو نواح میں آرمی ڈپلائمنٹ کا عمل مکمل، پاک فوج کے دستوں نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں…

15 mins ago

فوج کی طلبی، آئین کا آرٹیکل 245 کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران…

24 mins ago

بلوچستان اسمبلی کی عمارت گرانے کا فیصلہ، نئی تعمیر پر کتنی رقم خرچ ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی عمارت کو مسمار کر…

36 mins ago

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

9 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

9 hours ago