تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کر نے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیاہے کہ آج کا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کا جلسہ عاشورہ کے بعد ہوگا .

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کا جلسہ عاشورہ کے بعد ہوگا، ہم نے قانون کا سہارا لیتے ہوئے آج ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی ، بیرسٹر گوہر ، ہم نے سیاسی کمیٹی میں فیصلہ کیا ہے ، آج کا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں .

عمر ایوب کا کہناتھا کہ آج کے جلسے میں اسلام آباد انتظامیہ نے اجازت دے رکھی تھی ، رات پولیس آئی اور جلسے کا علاقہ سیل کر دیا، عدالت کے احکامات کے باوجود رات گئے جلسے سے سامان اٹھایا .

وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت بیساکھیوں پر ہے ، مینڈیٹ ان کے پاس نہیں ، ایپکس کمیٹی میں بات عزم استحکام کی ہوئی آپریشن کی نہیں، جعلی کیسز واپس لیں پھر مذاکرات ہوں گے، عمران خان کہتے رہے ہیں کہ میں مذاکرات کیلئے تیارہوں ، پارٹی اختلافات کے علاوہ ملک کے اور بھی بڑے بڑے چیلنجز ہیں، عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو ان کا ہر سپورٹر بھوک ہڑتال کرے گا، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں