وزیرداخلہ سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستانی نرسز کو امریکا بجھوانے پر اتفاق


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی نرسز کو امریکا بجھوانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فل راموس اور ان کے وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، تعلیم، صحت، پولیسنگ اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقار میں کوالیفائیڈ پاکستانی نرسز کو ضروری پراسس مکمل کرنے کے بعد ملازمت کے لئے نیویارک بجھوانے پر اتفاق کیا گیا اور اس ضمن میں طریقہ کار کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔
ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسمبلی نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو نیویارک کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں کوالیفائیڈ نرسز کی کمی ہے اور پاکستان میں اس حوالے سے بہت پوٹینشل ہے، دوطرفہ اشتراک کار کے فروغ سے دونوں ملکوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اپنے دور میں پنجاب میں شعبہ نرسنگ پر خصوصی توجہ دی اور نرسنگ اسٹوڈنٹس کی تعداد ڈبل کی، اسلام آباد میں بھی نرسز کی تعداد میں اضافے کا پلان بنایا ہے، پاکستانی کوالیفائیڈ نرسز کو نیویارک بجھوانے کے لئے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے حالیہ دورہ نیویارک میں اسلام آباد پولیس اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی مثبت بات چیت ہوئی، اسلام آباد پولیس کا وفد جلد نیویارک کا دورہ کرے گا۔
امریکی وفد میں نیویارک اسمبلی کے ممبر ایلک کرانسے، امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، صدر نیویارک چیپٹر طارق خان، صدر امتیاز راہی، ڈائریکٹر ڈاکٹر پرویز اقبال، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اطہر ترمذی اور نائب صدر ٹیکساس ڈاکٹر خالد محمود شامل تھے۔

Recent Posts

راستے بند، بانیٔ پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس ٹو، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی…

3 mins ago

اسٹیبلشمنٹ طاقت سے بلوچستان کے مسئلے کا حل چاہتی ہے جو کبھی بھی حل نہیں ہوگا، مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ…

4 mins ago

پاکستان سے اربوں ڈالرز کی کھجور ایکسپورٹ متاثر ہونے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اربوں ڈالرز کی…

13 mins ago

لیہ میں زمین کا تنازع، خاتون کی دو بیٹیوں سمیت خودکشی کی کوشش

لیہ (قدرت روزنامہ) لیہ میں گھریلو جھگڑے میں خاتون نے 2 بیٹیوں سمیت مبینہ طور…

16 mins ago

محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

ویلیٹا (قدرت روزنامہ) پاکستان کے محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں…

22 mins ago

حب، دو دن سے قومی شاہراہ پر ٹریفک بلاک، ہزاروں مسافر ویرانے میں پھنس گئے

حب(قدرت روزنامہ)قومی شاہراہ N25لک بدوک NHAکا مرمتی کام وبال جان بن گیا ایک کنٹینر خراب…

35 mins ago