گزشتہ مالی سال واپڈا پن بجلی گھروں سے 34 ارب یونٹ سے زائد سستی بجلی پیدا کی گئی


لاہور(قدرت روزنامہ) گزشتہ مالی سال کے دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے نیشنل گرڈ کو 34 ارب یونٹ سے زائد سستی بجلی فراہم کی گئی۔ 24-2023ء کم لاگت اور ماحول دوست پن بجلی کی پیداوار کے حوالے سے بہتر سال ثابت ہوا۔ اس دوران واپڈا پن بجلی گھروں سے نیشنل گرڈکو 34ارب 43کروڑیونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی مہیا کی گئی۔
پن بجلی کی یہ پیداوار سال 23-2022 کی نسبت 3ارب26کروڑ یونٹ زیادہ رہی۔ واپڈا پن بجلی کی اضافی پیداوار کے باعث قومی خزانہ کو143 ارب70کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ واپڈاپن بجلی پاکستان میں پیدا ہونے والی سستی ترین بجلی ہے، جس کا ٹیرف3روپے81پیسے فی یونٹ ہے۔
واپڈا پن بجلی پاکستان میں بجلی کے باسکٹ ٹیرف کو کم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ نیشنل گرڈ میں واپڈا پن بجلی کا حصہ تقریباً 30فیصد ہے۔ واپڈا نیشنل گرڈ میں سستی پن بجلی کا تناسب بڑھانے کے لیے متعدد منصوبے تعمیر کر رہا ہے۔
واپڈا پن بجلی گھروں کی موجودہ پیداواری صلاحیت تقریباً ساڑھے9ہزار میگاواٹ ہے۔ واپڈا کے زیر تعمیر منصوبوں کی تکمیل پرپن بجلی کی پیداوار میں 11ہزار200 میگاواٹ اضافہ ہوگا۔ واپڈاکے زیرِتعمیر منصوبوں کی تکمیل پر آئندہ 5 برس میں پن بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 700 میگاواٹ ہوجائے گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے ہر ضلعے میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے…

5 mins ago

51 سال قبل ہونے والی امیتابھ اور جیا بچن کی شادی کا کارڈ وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ و سیاستدان…

28 mins ago

ڈی چوک احتجاج، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ، جھڑپیں، 40 سے زائد کارکنان گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں…

46 mins ago

پروفیشنل باکسنگ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے اپنے پروفیشنل باکسنگ کیرئیر…

54 mins ago

امریکا میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، 6 ریاستوں میں ہلاکتوں کی تعداد 223 ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی 6 ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے ہلاک افراد کی…

1 hour ago

وزیرداخلہ کا رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ، پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا…

1 hour ago