ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ، پاکستان اور بھارت کا میچ آج کتنے بجے ہو گا؟

لاہور (قدرت روزنامہ )ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے 8ویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیم آج ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی .

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، جس میں سابق کرکٹرز شاہد آفریدی، عبدالرزاق، مصباح الحق، سعید اجمل کے علاوہ حریف ٹیم کے یوسف پٹھان، یوراج سنگھ، عرفان پٹھان اِن ایکشن ہوں گے .

میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا .

دوسری جانب ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت چیمپئینز کی ٹیمیں 2، 2 کھیل چکی ہیں، دونوں ٹیموں نے اپنے ابتدائی میچز میں کامیابی سمیٹی ہے . قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا جبکہ بھارتی ٹیم نے انگلیںڈ اور ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کیا ہے . واضح رہے کہ ایونٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں ہیں جن میں پاکستان، بھارت کے علاوہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں