اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی میں سلمان خان کے ڈانس کے چرچے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے بھارت کے ارب پتی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ڈانس کرکے پُرانی یادیں تازہ کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 5 جولائی کو مکیش امبانی نے ممبئی میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کے سنگیت کی تقریب منعقد کی تھی۔

اس تقریب میں بین الاقوامی اسٹارز سمیت بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ شخصیات نے بھی شرکت کی، تقریب کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو سُپر اسٹار سلمان خان کی بھی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی ماضی کی سُپر ہٹ فلم ‘ہر دل جو پیار کرے گا’ کے مقبول گانے ‘ایسا پہلی بار ہوا’ پر پرفارم کیا، اداکار کی ڈانس پرفارمنس نے ناصرف ماضی کی یادیں تازہ کیں بلکہ اسٹیج پر دھوم بھی مچا دی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان تقریب کے دولہا میاں اننت امبانی کے ہمراہ اسٹیج پر بڑے ہی پُرجوش انداز میں ڈانس کررہے ہیں۔

اسی تقریب میں کینیڈین پاپ اسٹار گلوکار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا تھا، اُنہوں نے اپنے مشہور گانے ‘لو یور سیلف’، ‘بیبی’ اور ‘پیچز’ گائے تھے۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو ہوگی جبکہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 14 جولائی تک جاری رہے گا۔

امبانی خاندان نے اننت اور رادھیکا کی شادی سے قبل 50 غریب جوڑوں کی شادی بھی کروائی، امبانیوں کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔

Recent Posts

راستے بند، بانیٔ پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس ٹو، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں بانیٔ پی ٹی آئی…

2 mins ago

اسٹیبلشمنٹ طاقت سے بلوچستان کے مسئلے کا حل چاہتی ہے جو کبھی بھی حل نہیں ہوگا، مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ…

4 mins ago

پاکستان سے اربوں ڈالرز کی کھجور ایکسپورٹ متاثر ہونے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اربوں ڈالرز کی…

12 mins ago

لیہ میں زمین کا تنازع، خاتون کی دو بیٹیوں سمیت خودکشی کی کوشش

لیہ (قدرت روزنامہ) لیہ میں گھریلو جھگڑے میں خاتون نے 2 بیٹیوں سمیت مبینہ طور…

15 mins ago

محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

ویلیٹا (قدرت روزنامہ) پاکستان کے محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں…

22 mins ago

حب، دو دن سے قومی شاہراہ پر ٹریفک بلاک، ہزاروں مسافر ویرانے میں پھنس گئے

حب(قدرت روزنامہ)قومی شاہراہ N25لک بدوک NHAکا مرمتی کام وبال جان بن گیا ایک کنٹینر خراب…

34 mins ago