مہنگے فونز کے اشتہارات کرنیوالے فواد خان کا سستا موبائل دیکھ کر مداح حیران


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والے معروف اداکار فواد خان کے سستے اور عام موبائل فون نے مداحوں کو حیران کردیا۔
فواد خان کا شمار اُن پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے جو مہنگے ترین اسمارٹ فونز کے اشتہارات میں کام کرتے ہیں لیکن حقیقی زندگی میں اُن کا عام اور پُرانے ماڈل کا موبائل فون دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر فواد خان کی مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں ایک بیگ سے اپنا فون نکالتے ہوئے دِکھایا گیا ہے، اداکار نے بیگ ٹٹولتے ہوئے اپنا فون نکالا تو وہ کوئی مہنگا اسمارٹ فون نہیں تھا بلکہ عام سا ‘کی پیڈ فون’ (بٹن والا موبائل) تھا۔
ویڈیو میں فواد خان کو بیگ سے اپنا ‘کی پیڈ فون’ نکال کر اُسے استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔فواد خان کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ شاید اداکار کراچی میں رہتے ہیں، اسی وجہ سے اپنے پاس سستا موبائل رکھتے ہیں۔
مداحوں نے یہ بھی کہا کہ فواد خان کے پاس ‘نان پی ٹی اے’ آئی فون ہوگا اور اُنہوں نے اپنی سِم چلانے کے لیے بٹن والا موبائل رکھا ہوا ہے۔ایک اور مداح نے سوال کیا کہ اس موبائل سے فواد خان اپنا انسٹاگرام ہینڈل کیسے استعمال کرتے ہیں؟

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

44 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

51 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago